ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نوادہ میں تشددکی کوشش: نتیش سرکارکی کارروائی پربی جے پی بوکھلائی 

نوادہ میں تشددکی کوشش: نتیش سرکارکی کارروائی پربی جے پی بوکھلائی 

Sun, 09 Apr 2017 01:19:27    S.O. News Service

پٹنہ:8/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )فسادات میں بی جے پی لیڈروں پرنتیش سرکارکی کارروائی سے بوکھلائے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر پریم کمار نے بہار حکومت پر ایک خاص کمیونٹی کوووٹ کی خاطر خوش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کرہندوؤں کااستحصال کیا جا رہا ہے۔واضح ہوکہ ووٹ بینک کی سیاست اوردوسری کمیونٹی کوخوش کرنے جیسی اصطلاح بی جے پی لیڈروں کی زبان پرعام ہے۔پریم کمار نے نوادہ، روہتاس، مدھوبنی کے واقعات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بہار کی بدقسمتی ہے کہ یہاں صرف ووٹ کی سیاست کرتی ہے حکومت۔بغیر غلطی کے ہندوؤں کو گرفتار کر کے جیل بھیجاجارہا ہے، جبکہ حکومت نے دوسرے کمیونٹی کے لوگوں کو پوری چھوٹ دے رکھی ہے۔ڈاکٹر کمار نوادہ میں را منومی یاترا میں شامل ہونے آئے تھے۔انہوں نے کہا نتیش کمار کی اوچھی سیاست معاشرے کے سامنے آنے لگی ہے، ان دور حکومت میں ہندو کے جھنڈے کو پھاڑ دیا جاتا ہے اور حکومت کچھ نہیں کرتی، الٹی انہیں ہی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے اشارے پر مجھے اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو انتظامیہ کی طرف سے نوادہ میں سہولیات نہیں دی جاتی ہیں۔وہیں بہار کے دارالحکومت میں ملک مخالف نعرے لگائے جاتے ہیں اور حکومت کچھ نہیں کرتی، بہار شریف میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے پر حکومت کچھ نہیں کرتی وہیں،عبدالجلیل مستان کی طرف سے ملک کے وزیر اعظم کی توہین ہوتی ہے توبھی حکومت خاموش رہتی ہے۔


Share: